بعض اوقات یہ توسیع کماحقہ کام نہیں کرتی اس لیے تخریب کاری کی روک تھام کے لیے اس پر مکمل تکیہ نہ کریں۔
اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔
مقطر غلط کاری (انگریزی: AbuseFilter) ایک میڈیاویکی توسیع ہے جسے صارف وردنا نے مؤسسہ ویکیمیڈیا کے تعاون سے تیار کیا ہے، اس کے ذریعہ صارف سرگرمی کی حدبندی اور تخریبی ترامیم سے ویکیپیڈیا کی حفاظت کی جاتی ہے۔ صارفین کے جانب سے متعین اقدامات پر خودکار طور پر روک لگا دی جاتی ہے؛ مثلاً کسی صفحہ میں محض بٹن ہائے خانہ ترمیم درج کرکے محفوظ کریں تو فوراً روک لگا دی جائے گی۔ ایسی تمام ترامیم کا تاریخچہ اس نوشتہ میں محفوظ ہوجاتا ہے۔
ایک خودکار مقطار (filter) کے ذریعہ آپ کی ترمیم محفوظ ہونے سے روک دی گئی ہے، اس لیے کہ آپ خانہ ترمیم میں اوپر کے جانب موجود زریہ ہائے ترمیم کا تجربہ کررہے ہیں۔ اگر آپ ویکیپیڈیا میں اس قسم کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم اس صفحہ کے بجائے تجربہ گاہ میں تشریف لے جائیں۔ یہ تجربہ گاہ ویکیپیڈیا میں تجربات کرنے کے لیے ہی قائم کی گئی ہے وہاں آپ ہر قسم کی ترمیم مکمل آزادی سے کرسکیں گے۔ نیز آپ مضمون معاونت برائے ترمیم ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ اضافی معاونت چاہتے ہیں تو براہ کرم اپنے سوالات معاونت میز پر رکھ دیں۔
اگر آپ اپنی ترمیم جوں کی توں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو صفحہ کو دوبارہ محفوظ کرنے کی کوشش کریں، اگر اقدام ناکام ہوجائے یا آپ کے لیے ترمیم وتدوین ممنوع کردی گئی ہو اور آپ کے خیال میں یہ برنامج مقطار غلط کاری کی خطا ہے تو براہ کرم اس کا ذکر اس صفحہ میں کردیں۔
مضمون کے عنوان میں اعراب (ـٔـّـَـِـُـًـٍـٌـْ) جیسے زبر، زیر، پیش، جزم، تشدید، تنوین اور ہ باہمزہ کا استعمال ممنوع ہے۔
طرازی اور فنی مشکلات نیز مضامین میں یکسانیت کے امکان کے پیش نظر اعراب کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا، لہذا آپ سے گذارش ہے کہ مضمون کے عنوان میں اعراب کے استعمال سے گریز کریں۔ اعراب کے استعمال کے سلسلہ میں مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ فرمائیں اعراب کا استعمال اور صفحہ کے عنوان کے ذیل میں مزید تفصیل کے لیے دیکھیں مضمون کا عنوان۔
ایک خودکار مقطار (filter) کے ذریعہ آپ کی ترمیم محفوظ ہونے سے روک دی گئی ہے، اس لیے کہ آپ نے مضمون میں اپنی دستخط شامل کی ہے۔ دستخط محض تبادلۂ خیال صفحات میں کرنے کی اجازت ہے۔ لہذا آپ سے گذارش ہے کہ مضمون سے اپنی دستخط یا نام کو ختم کردیں۔ اگر آپ کا خیال ہے کہ مضمون کے متن میں دستخط موجود نہیں ہے تو نیچے موجود محفوظ کی زریہ پر طق کریں۔